پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ میں حدِ متارکہ کے قریب رہنے والے عوام جنگ بندی کے بعد سے پر سکون زندگی گزار رہے ہیں اور خوشی کا اظہار کر رہے، سرحدی گائوں دیگوار تیڑواںکا مالٹی علاقہ جہاں کے مقامی لوگ گھر سے باہر نکلنے سے پہلے سو بار سوچتے تھے میں عبدالرزاق نامی سماجی کارکن نے ہند فو ج کے اشتراک سے علاقہ کے اشوک چکرحاصل کرنے والے مولوی غلام دین کی یاد میں ایکT20کرکٹ ٹورنامنٹ کروایا گیا جس میں علاقہ کی مختلف 4ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔اس ٹورنامنٹ کا فائینل میچ مالٹی اور دیگوار تیڑواں کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جہاں دیگوار تیڑواں250رن پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنائے اور ان کا پیچھا کرتے ہوئے مالٹی کی ٹیم ایک سو کچھ ہی رنوں پر سمٹ کر رہ گئی اور ٹورنامنٹ کے چمپئن کا خطاب دیگوار تیڑواں نے حاصل کیا۔اس دوران منمیت سنگھ جنہوں نے ایک سو سے زائد رن بنائے تھے کو مین آف دا میچ کرار دیا گیا جب کہ سید عابد کو پورے ٹورنامنٹ کے دوران بہتر کارکردگی کے لئے مین آف دا سیریس کا خطاب دیا گیا۔اشوک چکرغلام دین کے پوتے حاجی عبدالرزاق نے کہا کہ ہند فوج کے تعاون سے انہوں نے یہ ٹورنا منٹ وہاں منعقد کروایا یہ ان کے لئے ایک خواب جیسا ہے۔انوں نے کہا کہ ہندوپاک حکومتوں میں کئے گئے جنگ بندی معاہدے سے وہ بے حد خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ معاہدہ برقرار رہے گا۔سید عابد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گائوں حدِ متارکہ سے صرف دوسو میٹر کی دوری پر آباد ہے جہاں کی عوام ہمیشہ گولہ باری کی زد میں رہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب جب جن بندی ہوئی ہے تو وہ لوگ بھی محسوس کر رہے ہیں کہ وہ زندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مالٹی میں ان کے پاس اثھا گرونڈ ہے لیکن اس کی دیکھ ریکھ نہیں کی جارہی ہے اس کو تھوڑان سا کام اگر کروایا جائے تو اس سرحدی گائوں کے لڑکے انٹرنیشنل کھیل کا مظاہرہ کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے سماجی کارکن عبدالرزاق اور ہند فوج کا شکریہ ادا کیا۔