جموں//انجینئر رشید نے پولس کی جانب سے صحافیوں پر حملہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاست میں جنگل راج نافذ ہونے کا ایک اور ثبوت بتایا۔انہوں نے پولس کے حملے میں زخمی ہونے والے صحافیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود کئی بار اس طرح کے حملوں کا شکار ہونے کی وجہ سے ان صحافیوں کی حالت سمجھ سکتے ہیں۔