بھرپور حیاتیاتی تنوع کے پائیدار انتظام پر تبادلہ خیال
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر وائلڈ لائف بورڈ کی 5ویں میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں بھرپور حیاتیاتی تنوع کے پائیدار انتظام اور جنگلی حیات کی پناہ گاہوں کی مربوط ترقی کے لیے مختلف کلیدی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنگلی حیات کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کئی نکات کی اصولی منظوری دی گئی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ حکام کو جنگلی حیات کے قیمتی وسائل کے تحفظ کے لیے بیداری بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام بڑے عوامی مقامات پر جمبو چڑیا گھر جیسے میگا پروجیکٹس کی نمائش کو بڑھانے کے لئے پروموشنل سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کرنے کی مزید ہدایت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جمبو چڑیا گھر کی توسیع کی تجویز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گزشتہ بورڈ میٹنگ میں دی گئی ہدایات پر کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کی۔میٹنگ کے دوران پیش کیے گئے ایجنڈا کے مختلف نکات میں گلمرگ وائلڈ لائف سینکچری میں کنڈوری سکی لفٹ، یاتری نواس کی تعمیر اور بہو کنزرویشن ریزرو جموں میں امرناتھ شرائن بورڈ کی طرف سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر، چھت زور اور آپریشنل ٹریک، انسانوں اور جانوروں کے تنازعہ کے انتظام، پانی کی فراہمی کی مختلف اسکیموں اور سڑکوں کے منصوبوں کے لیے گاڑیوں کی خریداری سے متعلق جانکاری دی گئی۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے راج باغ سرینگر میں وائلڈ لائف آفس کمپلیکس کا افتتاح کیا اور جمبو چڑیا گھر پر ایک کافی ٹیبل بک اور ایک مختصر فلم کا اجرا کیا۔جسروٹا وائلڈ لائف سینکوری کٹھوعہ، جموں و کشمیر میں جنگلی حیوانات (ممالیہ، پرندے اور تتلیوںاور نباتات) کے حیاتیاتی تنوع کے بارے میں ایک رپورٹ اور کشمیر کے ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو پر ایک کتابچہ بعنوان Conservation Triumph- 2024 بھی لیفٹیننٹ گورنر نے جاری کیا۔