سری نگر// وادی کشمیر کے میدانی علاقوں کی بستیوں میں آئے روز جنگلی جانوروں کے کھلے عام گھومنے پھرنے اور انسانوں پر حملہ آور ہونے کے واقعات رونما ہونے سے جہاں لوگوں میں خوف و دہشت پھیل گیا ہے وہیں محکمہ وائلڈ لائف نے بھی وادی کے قرب وجوار میں ان جانوروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وسطی ضلع بڈگام کی ہاو¿سنگ کالونی اوم پورہ میں کچھ روز قبل ایک تیندوے نے چار سالہ کمسن بچی کو اپنے گھر کے صحن سے اٹھا کر متصل ہی واقع فارسٹ نرسری میں شکار بنایا۔
اس سانحہ کے بعد جہاں لوگوں میں مزید خوف بھی پھیل گیا اور متعقلہ محکمے کے خلاف غم و غصہ بھی وہیں محکمے نے بھی جنگلی جانوروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔