Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

جنگلات پر حقوق کا تحفظ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 29, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
لدرو(پہلگام)//پہلگام کے لدروگائوں کے55برس کے بشیر احمد خان نے سخت سردی کے باوجود گورنمنٹ ہائی اسکول میں قائم پولنگ مرکز کاصبح سویرے رُخ کیا۔ خان اور گوجراورپہاڑی طبقے سے وابستہ اس کے دیگر ساتھی یہاں نسلوں سے مٹی کے کچے ڈھوکوںمیں رہتے آئے ہیں۔اس طبقے کو جنگلاتی اراضی، جس پر وہ رہتے ہیں اورجہاں وہ اپنے مویشیوں کو چراتے ہیں،سے بیدخل کرنے کاخدشہ ہے ۔خان نے کہا،’’ہماراطبقہ ہر انتخاب میں ووٹ ڈالتا آیاہے چاہے وہ پارلیمانی انتخاب ہویااسمبلی چنائویاپنچایتی انتخاب۔ہم اپنی آوازجمہوری طریقے سے آگے پہنچانے میں یقین رکھتے ہیں ‘‘۔انہوں نے کہا ،’’وہ ایک بار پھر ضلع ترقیاتی کونسل چنائومیں ووٹ ڈالنے آئے ہیں تاکہ اپنے حقوق کاتحفظ کرسکیں ‘‘۔انہوں نے کہا ،’’ہمیں اُمید ہے کہ ہم جس امیدوارکومنتخب کریں گے وہ ہماری خواہشات کی نمائندگی کرے گااورہمیں دھوکہ نہیں دے گا‘‘۔خان کی طرح 65سالہ نذیراحمدبھی  پولنگ مرکز کے باہران ہی وجوہات کی بناپر لائن میں اپنی باری کاانتظار کررہاتھا۔نذیراحمدنے کہا،’’ہم جنگلات ،حیوانوں ،پہاڑوں اور آبی وسائل کے محافظ ہیں اور چاہیں گے کہ ہم ایسے ہی رہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہم جن چھوٹے ڈھوکوں میں رہتے ہیں وہ ہماری ساری دولت ہے ۔ہم بڑی عمارات کھڑاکرنے میں یقین نہیں رکھتے اور ہم ماحولیات کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہیں‘‘۔
نیشنل کانفرنس اور پیپلزڈیموکریٹک پارٹی حکام کو اس طبقہ کو نشانہ بناکر بے گھر بنانے کا الزام لگاتی ہے ۔تاہم حکام نے ان کے ان الزامات کو ردکرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ناجائز ڈھانچوں اورتاربندی کو ہی ہٹا رہے ہیں ۔ خواتین بھی جوق درجوق پولنگ مراکز کارُخ کرہی تھیں اوروہ بھی پرجوش تھیں ۔شاہ بانو نامی ایک بزرگ خاتون نے کہا کہ وہ ووٹ ڈالتے آئے ہیں تاکہ ان کے بنیادی مسائل کو حل کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے انہیں ووٹنگ کاحق ملا ہے وہ ووٹ ڈالتی آئی ہیں ۔بانو نے کہا،’’ہمارے لئے ہرانتخاب اہم ہے تاکہ ہ فورم میں صحیح لوگ ہماری نمائندگی کرسکے۔لدرو کے پولنگ بوتھ 50میں صبح ساڑھے دس بجے تک 300میں سے93ووٹ ڈالے جاچکے تھے۔لدرو48کے ایک اور بوتھ میں 387ووٹوں میں سے صبح ساڑھے دس بجے تک 129ووٹ دالے جاچکے تھے۔اسی  طرح بوتھ49پر542ووٹوں میں سے133ووٹ ڈالے جاچکے تھے ۔ایک اور بوتھ میں صبح دس بجے تک 501ووٹوں میں سے 74ووٹ ڈالے گئے تھے۔ اسی طرح کارجحان گنیش پورہ،بٹہ کوٹ،لنگن بل،گجری بٹہ کوٹ،فرصل،مامائی،آرو،ینار،سریچن،ماورہ،کھلن،اوردیگردیہات میں بھی دیکھاگیا۔یہاں پیپلزالائنس کے امیدوارلدروکے یوسف گورسی(این سی) ،اپنی پارٹی کے گل محمد کولی اوربھارتیہ جنتاپارٹی کے حاجی محمد اسماعیل گجر کے درمیان مقابلہ ہے ۔آزادامیدواروں میں چودھری حمید۔چودھری الطاف،اورگریند کی خالدہ پروین شامل ہیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

جان بوجھ کر دفن کئے گئےملی ٹینسی کیس دوبارہ کھولنے کا حکم ایل جی کی ڈپٹی کمشنروں اور ایس ایس پیز کو ہدایت

July 1, 2025
صفحہ اول

پہلگام حملہ اقتصادی جنگ کا فعل تھاتاکہ کشمیر کی سیاحت کو تباہ کیا جائے:وزیر خارجہ جے شنکر

July 1, 2025
تازہ ترینجموںصفحہ اولکشمیر

لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

July 1, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

امر ناتھ یاترا: ایل جی منوج سنہا نے تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?