جنگلات میں شدید آگ لگنے کا امکان:آفات سماوی

سرینگر//جموں و کشمیر میں گرمی کی لہر کو دیکھتے ہوئے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعرات کو ایک الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 7 دنوں کے دوران جنگلاتی علاقوں میں شدید آگ لگنے کا امکان ہے۔اس نے لوگوں سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ فوری ردعمل کے لیے 113 پر واقعہ(اگر کوئی ہے)کی اطلاع دیں۔محکمہ نے الرٹ میں کہا’’اگلے 7 دنوں میں جنگلاتی علاقوں میں جنگلات میں آگ لگنے کا شدید خطرہ ہے، لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ فوری ردعمل کے لیے یاکسی بھی مدد کے لیے 112 ڈائل کریں‘‘۔