جموں// صفر برداشت پالیسی پرزوردیتے ہوئے وزیرجنگلات چوہدری لعل سنگھ نے افسران کوجنگلات اراضی پر قابضین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔محکمہ کے افسران کی ایک میٹنگ کے دوران وزیرجنگلات چوہدری لعل سنگھ نے کہاکہ ریاست کے سبزسونے کے تحفظ کی خاطر جنگلات قانون کوسختی کے ساتھ لاگوکیاجائے۔اس دوران میٹنگ میں چیف کنزرویٹر فاریسٹ روشن جگی ، کنزرویٹروں،ڈویژنل فاریسٹ آفیسران وگوجربکروال تنظیموں کے نمائند ے موجودتھے۔چوہدری لعل سنگھ نے جنگلات اراضی سے قبضہ چھڑانے کی مہم کوکامیاب بنانے کے لئے تمام فریقین سے تعاون کیا۔انہوں نے کہاکہ جنگلات پرمنحصرعوام کے لئے محکمہ مربوط پالیسی تیارکررہاہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ جنگلوں میں رہنے والے لوگوں سے انہیں جنگلات میں عارضی رہائش مہیاکرانے کے لئے اُردواورہندی میں درخواستیں پرکروارہاہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ چھان بین کے بعد جنگلات اراضی الاٹ کرے گا۔انہوں نے کہاکہ جنگلات کوبچاناہم سب کافرض ہے اورہم گوجربکروال طبقہ کے جائز مسائل کاازالہ کرنے کے لئے تیارہیں ۔وزیرموصوف نے افسران سے کہاکہ وہ جنگلات اراضی کامعائنہ کرکے قابضین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔