گندو// محکمہ جنگلات نے گندو میں4 کنال جنگلاتی اراضی زمین مافیا کے ناجائز قبضہ سے چھڑا لیا ہے۔رینج آفیسر ذوالفقار شیخ نے سب ڈویژن گندو میںبی او جئی شیخ ظفر اللہ نے سب ۔ڈویژنل فارسٹ آفیسر ،بھدرواہ وویک ورما اور سی ایف چناب سرکل کے ہدایات پر بھلیسہ میں ناجائز قبضہ سے جنگلاتی اراضی کو چھُڑانے کے لئے جئی کمپارٹمنٹ نمبر 32 میں لوئر فیلڈ سٹاف کو تاج علی ولد نواب دین اور اسکی اہلیہ بھوٹی لینڈ مافیہ سے خطرے کا مقابلہ کرنا پڑا ،جنھوں نے محکمہ سیاحت کے ہربل گارڈن کے نزدیک جنگلائی رقبہ پر ناجائز قبضہ کیا تھا اور اسکی دیوار بندی لکڑی سے کی تھیاور اس میں توسیع کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ناجائز قابضوںنے گروپ کو دھمکی دی تھی کہ اگر اُنہوںنے اُسے اس ناجائز قبضہ سے بے دخل کیا تو وہ انکو کیسوںمیں ملوث کریں گے، تاہم ٹیم 4کنال اراضی کوناجائز قبضہ سے چھُڑانے میںکامیاب ہوئے ۔حکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے انکے خلاف کیس درج کیا۔ محکمہ نے فیلڈ عملہ سے دیوار بندی کی مرمت کرنے کی ہدایت دی تاکہ مستقبل میں ناجائز قبضہ کو روکا جا سکے۔