سرینگر//پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ کشمیر وادی میں سرگرم جنگجوﺅں کی لیڈرشپ ختم ہوگئی ہے اور گذشتہ سات ماہ کے دوران جنگجوﺅں کے26کمانڈروں کو جاں بحق کیا گیا ہے۔
وہ شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں پریس کانفرنس سے تقریر کررہے تھے۔انہوں نے کہا”ہم جنگجوﺅں کی لیڈرشپ کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔گذشتہ سات ماہ کے دوران ہم نے وادی کے اندر جنگجوﺅں کے26کمانڈروں کو جاں بحق کیا ہے“۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز کرالہ گنڈ ہندوارہ میں فورسز کے ساتھ ایک تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ کا کمانڈر ،ناصر الدین لون اپنے ایک ساتھی سمیت جاں بحق ہوا تھا۔
پولیس سربراہ نے کہا” ناصر چھ سی آر پی ایف اہلکاروں ، ایک پولیس اہلکار اور کئی دیگر ہلاکتوں میں ملوث تھا۔وہ سجاد عرف حیدر کی ہلاکت کے بعد شمالی کشمیرمیںبڑا حملہ کرنے والا تھا“۔
شوپیان امشی پورہ مبینہ انکاﺅنٹر کے بارے میں بات کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے کہا کہ تحقیقات ٹھیک سمت جارہی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولیس بھی اپنی سطح پر امشی پورہ میں18جولائی کو ہوئی تصادم آرائی کی تحقیقات کررہی ہے۔