سرینگر//شمالی کشمیر میں بارہمولہ ضلع کے کریری میں پیر کو جنگجویانہ حملے بعد ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مسلح تصادم شروع ہوگیا جس کے دوران ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق کریری میںجنگجو مخالف تلاشی آپریشن اُس حملے کے بعد شروع کیا گیا تھا جس میں دو سی آر پی ایف اہلکار اور ایک ایس پی او ہلاک ہوئے تھے۔
آپریشن کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین میں گولیاں چلنے لگیں۔
گولیوں کے تبادلے میں ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے