سرینگر/جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں منگل کو مسلسل چوتھے روز مکمل ہڑتال رہی۔ یہ ہڑتال فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق چھ مقامی جنگجوئوں کے ماتم میں کی جارہی ہے۔
انصار غزوة الہند نامی جنگجو تنظیم کا نائب سربراہ صالح اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ آرمپورہ نامی گائوں میں سنیچر کوفورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے۔
آج مسلسل چوتھے روز قصبے میں دکانیں بند رہیں اور سڑکوں پر کافی کم ٹریفک دیکھنے کو ملا۔