راجوری //سیکورٹی فورسز نے کوٹرنکہ کے نزدیک واقع ایک گاﺅں میں جنگجوﺅں کی کمین گاہ کو تباہ کرتے ہوئے اسلحہ و بارود برآمدکرنے کا دعویٰ کیاہے ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ پولیس اور فوج کے آر آر یونٹ کے مشترکہ آپریشن کے دوران کوٹرنکہ کے بارو گلی علاقے سے دو اے کے سینتالیس رائفلیں اور تین پستول معہ اے کے میگزین برآمد کی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ یہ اسلحہ ایک غار میں چھپارکھاتھا۔پولیس کے مطابق یہ کارروائی ایک خصوصی اطلاع ملنے پر انجام دی گئی اور اس دوران فوج اور پولیس کو سخت محنت کرنی پڑی ۔پولیس کاکہناہے کہ ایسا لگتاہے کہ ماضی میں یہ غار جنگجوﺅں کی کمین گاہ رہی ہوگی۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایاکہ حالانکہ یہ ہتھیار کافی پرانے ہوچکے ہیں لیکن یہ امن اور ملک دشمن عناصر کے ہاتھ بھی لگ سکتے تھے ۔اس سلسلے میں پولیس کی طرف سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ یہ کارروائی ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس کی ہدایت پر ڈی ایس پی آپریشن سکھ دیو سنگھ کی قیادت میں انجام دی گئی ۔