اونتی پورہ//ترال میں فورسز نے جنگجوئوں کی طرف مائل کرنے کی پاداش میں نصف درجن نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لاکر ان سے قابل اعتراض اشیاء بر آمد کرنے کا دعو ی کیا ہے۔ قصبہ کے مختلف علاقوں سے فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے 6نوجوانوں کو جنگجوئوں کو مدد کرنے اور علاقے کے عام نوجوانوں کو عسکریت کی طرف مائل کرنے کی پاداش میں گرفتارکیا۔سوموار کی شام پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس گروہ کو بے نقاب کیا گیا اور گرفتار شدگان کی شناخت غلام نبی شاہ ولد غلام قادر ساکن گنگ ترال ، اشفاق سمیر شیخ ولد غلام نبی ساکن تکیہ گلاب باغ ، عرفان احمد میر ولد مشتاق احمد ساکن بٹہ گنڈ ، اعجاز احمد بٹ ولد عبدالسلام ساکن بٹہ گنڈ ، بشیر احمد شیخ ولد عمہ شیخ ساکن خان گنڈ اور جنید احمد بٹ ولد عبدالرشید ساکن نودل ترال کے بطور کی ۔واقعہ کے حوالے سے ایک کیس زیر نمبر 23/2018درج کیا گیا ہے ۔