سرینگر/جنوبی کشمیر کے ترال میں بدھ کو مسلسل دوسرے روز فورسز کے ہاتھوں دو جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے بعد ماتمی ہڑتال رہی۔
عرفان احمد راتھر ساکنہ شریف اآباد اور ادفر فیاض ساکنہ گلشن پورہ نامی دو جنگجو گذشتہ روز فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔
قصبہ اور ملحقہ علاقوں میں دکان بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معطل رہا۔
اس دوران دن بھر اطراف و اکناف سے لوگوں کی بھارتی تعداد جاں بحق جنگجوئوں کے گھروں تک پہنچ کر یکجہتی کا اظہار کرتی رہی۔
گذشتہ روز کی معرکہ آرائی کے دوران ایک رہائشی مکان خاکستر ہو ا جبکہ ایک شہری بھی زخمی ہوگیا ۔