سرینگر// لشکر طیبہ کے چیف محمودشاہ نے جنگجوئوں کے گھروالوں کو تھانوں میں بلاکر ان کی تحقیر کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بجبہاڑہ میں چاردن سے مقید بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سیز فائر کی آڑ میں بھارت گھنائونے کھیل کھیل رہاہے نوجوانوں کو جعلی انکائونٹرمیں جاں بحق کیا جارہاہے آزادی پسند عوام پر ظلم وستم روا رکھے جارہے ہیں یہ سیز فائر نہیں بلکہ سیز لائف پروگرام چل رہاہے ۔انہوںنے کہاکہ ریاستی سرکار مہاراجہ ہری سنگھ کے نقشے قدم پر گامزن ہے ریاستی عوام کی عزت و مال کولوٹاجارہاہے محبوبہ مفتی عوام کی عزت نفس کے عوض بھارت سے شاباش وصول کرتی ہے ۔انہوںنے حقوق انسانی کے عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کشمیرمیں فورسزکی جاری زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے میں اپنا مثبت کرداراداکریں ۔