سرینگر// نیشنل سیکورٹی گارڈ این ایس جی جنہیں عرف عام میں بلیک کیٹس کہا جاتا ہے، ممکنہ طور پر جنگجوئوں کیخلاف آپریشنز میں استعمال کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایس جی کی ایک ٹیم سرینگر میں پہلے سے ہی تعینات ہے، جنہیں سخت ترین تربیت دی جارہی ہے۔سنیئرسیکورٹی افسران کا کہنا ہے کہ این ایس جی کی تعیناتی کا فیصلہ کرمزی وزارت داخلہ نے حال ہی میں کیا اور انہیں تربیت مکمل ہونے کے بعد جنگجوئوں کیخلاف آپریشنز میں استعمال کیا جائیگا۔ نیشنل سیکورٹی گارڈ کی ٹیموں کو ریاستی پولیس کے تابع رکھا جائیگا اور جہاں بھی انکی ضرورت پڑے گی انہیں آپریشنز کیلئے کام پر لگایا جائیگا۔رہائشی مکانوں کی تلاشی کیلئے انکا استعمال کار آمد ہوسکتا ہے۔