اوڑی//اوڑی میں کئی دیہات کی رابطہ سڑکیں جنوری میں ہوئی برفباری کے بعد ہنوزبندہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں کے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ چرنڈہ اور ہتھ لنگا کی رابطہ سڑکیں 12 اور 13 جنوری کو ہوئی برف باری کی وجہ سے بند ہوگئی تھیں تاہم دوماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک اِن سڑکوں سے برف نہیں ہٹائی گئی جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامناہے ۔ادھرشاہ درہ جبڑی کمل کوٹ اوڑی کی رابطہ سڑک بھی گزشتہ دس روز سے بارشوں کے دوران پسیاں گرآنے کی وجہ سے بند ہے جس کی وجہ سے اس سڑک پر گاڑیوں کاآمدورفت ناممکن بن گیا ہے اور لوگوں کومشکلات درپیش ہیں۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی اور ایس ڈی ایم اوڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سڑکوں کو آمدورفت کے قابل بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔