Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

جنوب کے بعدشمال کا عسکری محاذ بھی گرم،سوپور میں خونین معرکہ،2حزب جنگجو جاں بحق

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 2, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر// فوج اور فورسز نے حساس قصبہ سوپور میں جھڑپ کے دوران2حزب عساکر کو جان بحق کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ2اہلکار زخمی ہوئے۔دونوں جنگجوئوں کے آخری رسومات کی ادائیگی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جبکہ عسکریت پسندوں نے ہوا میں فائرینگ کر کے اپنے جان بحق ساتھیوں کو سلامی دی۔سوپور میں بی ایس این ایل کو چھوڑ کر دیگر کمپنیوں نے مواصلاتی خدمات کو منقطع کیا۔پولیس اوردفاعی ذرائع نے بتایاکہ علاقہ زینہ گیرکے نتھی پورہ گائوں میں کچھ جنگجوئوں کے موجودہونے کی مصدقہ اطلاع ملتے ہی فوج ،فورسز،ریاستی پولیس اوراسکی ٹاسک فورس ونگ کے اہلکاروں نے بدھ کورات دیرگئے پورے علاقے کومحاصرے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق بدھ کی سہ پہرپولیس تھانہ سوپورکے نزدیک ہوئے گرینیڈحملے میں ملوث نوجوان کی سرگرمیوں اوررابطوں سے متعلق تحقیقات کے دوران ہی یہ اطلاع ملی کہ جن جنگجوئوں کی ہدایت پریہ گرینیڈحملہ ہواہے ،وہ نتھی پورہ زینہ گیرمیں چھپے بیٹھے ہیں تواُن کیخلاف آپریشن کافیصلہ لیاگیا۔ اس جنگجومخالف آپریشن میں 22آرآر،سی آرپی ایف کی 92ویں ،177ویں اور179ویں بٹالین کے ساتھ ساتھ ریاستی پولیس اوراسکے اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔  علی الصبح فوج اور جنگجوئوں کا آمنا سامناہوا۔ فائرنگ کے دوران دو جنگجو  ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان کے قبضے سے کچھ اسلحہ اور گو لہ بارود بھی ضبط کیا گیا۔ مارے گئے جنگجوئوںکی شناخت اعجاز احمد میر ساکن براٹھ کلان اور بشارت احمد شیخ ساکن بمئی سوپور کے بطور ہوئی ہے ۔فوج کے22آر آر کے کمانڈنگ آفسر ہری ہرن نے بتایا کہ جھڑپ میں2 اہلکار زخمی ہوئے تاہم فوج کی خاتون ڈاکٹر نے انہیں طبی امداد فرہم کی۔مقامی جنگجونوجوانوں کی نعشوں کوجب آبائی علاقہ براٹھ کلاں اوربومئی پہنچایاگیاتوبڑی تعدادمیں یہاں لوگ جمع ہوئے ۔معلوم ہواکہ بشارت کی آخری رسومات صبح 10بجے انجام دی گئی ،اوراس جنگجونوجوان کی نمازجنازہ میں بومئی اوربراٹھ کلاں سمیت کئی نزدیکی دیہات کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ،اورجب سینکڑوں کی اشکبارآنکھوں کی موجودگی میں بشارت کی میت مقامی مزارشہداء میں سپردلحدکی گئی توپوراعلاقہ نعرہ تکبیراللہ اکبراورہم کیاچاہتے آزادی کے نعروں سے گونج اُٹھا ۔ اعلیٰ تعلیمیافتہ جنگجو اعجازمیرعرف اعجاززینہ گیری کی نمازجنازہ بعدنمازظہرتقریباًاڑھائی بجے انجام دی گئی ،اوراس میں نزدیکی دیہات وعلاقہ جات کے ہزاروں لوگوں نے آکرشرکت کی ۔نمازجنازہ سے قبل اوراسکے بعدپوراعلاقہ اسلام وآزادی کے حق میں دئیے گئے نعروں سے گونج اُٹھا۔ ہزاروں اشکبارآنکھوں کی موجودگی اورنعروں کی گونج کے بیچ اعجازاحمدمیرکی میت مقامی مزارشہداء میں سپردلحدکی گئی ۔اُدھرنتھی پورہ میں جنگجومخالف آپریشن کی خبرپھیلتے ہی سوپورقصبہ میں کچھ مقامات پرنوجوانوں نے سڑکوں پرنکل کرسنگباری کی تاہم صورتحال جلدمعمول پرآگئی ۔اس دوران سوپورسمیت شمالی کشمیرکے دواضلاع بارہمولہ اورکپوارہ میں جمعرات کی صبح سے ماسوائے بی ایس این ایل سبھی موبائل فون سروسزکومعطل رکھاگیا،اورشمالی کشمیرکے ایک درجن کے لگ بھگ قصبوں اوردرجنوں دیہات کامواصلاتی رابطہ پورے دن منقطع رہاجس وجہ سے لوگوں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
13 جولائی: پائین شہر کے نوہٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پابندیاں عائد، لیڈران گھروں میں نظر بند
عمر عبداللہ کا الزام: شہداء کی قبروں پر جانے سے روک کر حکومت نے جمہوریت کا گلا گھونٹا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

13جولائی کا قتلِ عام ہمارے لیے جلیانوالہ باغ جیسا ہے: عمر عبداللہ

July 13, 2025
صفحہ اول

آج مزار شہدا ء پراجتماع کی اجازت||حکمران جماعت کو حکومت کا انکار انتظامیہ کی ایڈوائزری جاری، کسی بھی قسم کی تقریب کی اجازت نہیں ہوگی

July 12, 2025
صفحہ اول

شہیدوں کو یاد کرنےسے انکار کرنا ناانصافی: این سی

July 12, 2025
صفحہ اول

انتظامیہ میں رد و بدل ۔ 7 سینئرآئی اے ایس افسران کے تبادلے

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?