دوبئی( یو اے ای)//جموں وکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو نے جموں وکشمیرکو سینٹر ل ایشیا تک پھیلے ہوئے فائنانشل ہب اور ایک ٹرانزٹ بنانے پر زور دیا۔جموں وکشمیر کی جغرافیائی محل وقوع کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے ساوتھ اور سینٹرل ایشیا کے درمیان ایک نیا اکنامک الائنس بنایا جاسکتا ہے ۔ان باتوں کا اظہاروزیر خزانہ نے انڈیا ۔ یو اے ای پارٹنر شِپ سمٹ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر درابو نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ یو اے ای ، عمار گروپ اور دوبئی ڈائے پورٹس کے بڑے کاروباری گروپوں نے جموں وکشمیرمیں سرمایہ کاری کے امکانات کے بارے میں اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔دو روزہ انڈیا۔ یو اے ای پارٹنر شِپ سمٹ کا انعقاد ایمبیسی آف انڈیا ، ابو دابی ، کنسولیٹ جنرل آف انڈیا ، دوبئی اور یو اے ای بیسڈ پریمیم بزنس باڈی بزنس لیڈرس فورم نے مشترکہ طور کیا تھا۔