سرینگر//دہلی پبلک اسکول سرینگر کی نویں جماعت کی طالبہ ملائکہ گل دیونے جنوبی کوریا میں سالانہ وومنز الپائین سکینگ میں سونے کاتمغہ حاصل کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔یہ اعزازحاصل کرنے کیلئے55ملکوں کے 155شرکاء کے درمیان کڑا مقابلہ تھا۔ملائکہ نے اپنی مہارت اور ہنرمندی سے مشکل حالات میں یہ اعزازاپنے نام کیا۔قابل ذکر ہے کہ ملائکہ کشمیر کے پہلے اولمپک کھلاڑی گل مصطفی دیو ،جنہوں نے کینیڈامیں منعقدہ 1988کے اولمپک کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کی تھی،کی دختر ہے۔ملائکہ نے اپنی کامیابی کیلئے اپنے والداور اسکول کو اپنے اندر خوداعتمادی پیدا کرنے کیلئے سہرا دیاہے۔ اسکول کے پرنسپل نے ملائکہ کو اس کامیابی کیلئے مبارکباد دی ہے ۔