سرینگر/جنوبی کشمیر کے ایک گائوں میں جمعہ کو اُس وقت جنگجوئوں اور سرکاری فورسز کے مابین جھڑپ شروع ہوئی جب فورسز نے ضلع پلوامہ میں ڈار گنائی گنڈ نامی گائوں کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کیا۔یہ گائوں ضلع کے ترال علاقے میں واقع ہے۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد آپریشن شروع کیا۔اس دوران چھپے ہوئے جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا ،اور طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
فورسز نے علاقے کے تمام رابطے بند کئے ہیں تاکہ چھپے جنگجوئوں کے بھاگنے کے امکانات نہ رہیں۔
دریں اثناء حکام نے اونتی پورہ پولیس ڈسٹرکٹ کے تحت آنے والے علاقے میں انٹر نیٹ سروس معطل کردی ہے۔