سری نگر// جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ علاقے کے لارنو جنگل علاقے میں بادل پھٹنے سے قریب ایک درجن بھیڑ بکریاں ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوئی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کوکر ناگ کے متھنڈو لارنو جنگل علاقے میں بادل پھٹنے سے کم سے کم ایک درجن بھیڑ بکریاں ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان مویشیوں کا مالک ستار شیخ ولد عبدالعزیز شیخ ساکن سرنکوٹ اور اس کے رشتہ دار تھے۔