سرینگر/جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں سوموار کوفورسز آپریشن کے دوران مظاہرین اور فورسز کے مابین جھڑپیں بھڑک اُٹھی ہیں۔
یہ جھڑپیں تاریگام نامی گائوں میں بھڑک اُٹھیں جہاں فورسز نے جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد محاصرہ کیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
فورسز نے سنگباری کررہے مظاہرین کیخلاف آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے وہاں افرا تفری کا عالم پھیل گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں تنائو کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔