سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں بدھ کی صبح ایک19سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق شکیل الرحمان ولد محمد رمضان ساکن کاوتھارو ندورا، ڈورو کو ایک تیز رفتار ٹپر نے اپنی زد میں لایا۔
اس حادثے میں مذکورہ موٹر سائیکل سوارنوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔