سرینگر/جنوبی قصبہ پلوامہ میں سوموار کو تین نوجوان مظاہرین اُس وقت زخمی ہوگئے جب وہاں مظاہرین اور فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔
اطلاعات کے مطابق پلوامہ قصبے میں نوجوانوں کی کئی ٹولیوں نے سڑکوں پر آکر فورسز اہلکاروں پر سنگباری کی۔
اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ فورسز نے جواب میں آنسو گیس کے گولے داغے اور پیلٹ فائر کئے۔
ضلع اسپتال پلوامہ میں ذرائع کے مطابق وہاں تین نوجوانوں کوزخمی حالت میں پہنچایا گیا۔
دریں اثناء قصبے میں جنگجوئوں کی ہلاکت کیخلاف مکمل ہڑتال ہے۔
واضح رہے کہ نزدیکی ضلع شوپیان میں گذشتہ روز فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران چار مقامی جنگجو جاں بحق ہوگئے تھے۔