سرینگر/ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سنیچر کی شام فورسز آپریشن کے دوران ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ نیلورہ نامی گائوں میں پیش آیا جہاں بشیر احمد میر نامی شہری کوگولی لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق بشیر احمد کی ٹانگ میں اُس وقت گولی لگ گئی جب گائوں میں فورسز آپریشن جاری تھا اور چاروں طرف اہلکار تعینات تھے ۔
زخمی شہری کو فوری طور پر اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
آخری اطلاعات ملنے تک گائوں میں فورسز آپریشن جاری تھا۔