سرینگر/فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مزید19 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں۔
یہ گرفتاریاں پلوامہ کے تین گائوں، گڈورہ، نیوہ اور پاریگامی میں گذشتہ رات کے دوران چھاپوں کے دوران عمل میں لائی گئیں۔
پولیس ذرائع نے مذکورہ گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدگان کی مختلف سنگبازی کیسوں کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
گذشتہ روز پلوامہ ضلع میں ہی 21افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں 6مئی کو لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں جس کیلئے حفاظتی بندو بست سخت کیا جارہا ہے۔