سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جمعرات کی صبح حزب المجاہدین سے وابستہ ایک سرگرم جنگجو کے بھائی کی گولیوں سے چھلنی لاش بر آمد ہوگئی ہے۔
پولیس نے لاش کی شناخت ظہور احمد کے طور کی جو پلوامہ سے تین کلو میٹر دور نائیرہ نامی گائوں میں بر آمد ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
ظہور حزب المجاہدین کے سرگرم جنگجو عرفان احمد کا بھائی تھا۔