سرینگر/مذہبی لیڈروں کیخلاف جاری کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے فورسز نے گذشتہ رات کے دوران جنوبی ضلع پلوامہ میں گیاہ افراد کو گرفتار کرلیا جن میں ایک خطیب بھی شامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق مولانا محمد امین کو ڈانگر پورہ میں واقع اُن کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔
مولانا وشبگ مسجد کے خطیب ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دس مزید افراد کو بھی شبانہ چھاپوں کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے اور یہ چھاپے زیادہ تر کاکا پورہ علاقے میں مارے گئے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی سے وابستہ سینکڑوں افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔