سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سنیچر کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مسلح معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
یہ معرکہ آرائی ضلع کے کھارہ پورہ، سرنو نامی گائوں میں شروع ہوگئی ہے۔
اس سے قبل فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے کھارہ پورہ، سرنو گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا جس کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔
فورسز نے بھی جوابی کارروائی عمل میں لائی اور یوں جھڑپ شروع ہوگئی۔
پولیس نے کہا کہ فورسز اور چھپے جنگجوئوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔