سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات علی الصبح جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
یہ معرکہ آرائی پلوامہ کے ڈلی پورہ علاقے میں جاری ہے جہاں فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے تلاشی آپریشن کا آغاز کیا تھا اور جس کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائی تھیں۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی سخت کردی ہے اور آخری اطلاعات ملنے تک طرفین میں گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔