سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بدھ کوایک35سالہ شہری کی لاش بر آمد ہوئی۔
یہ لاش ضلع کے شادی مرگ علاقے میں واقع یار قلمپورہ گائوں میں بر آمد ہوئی۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مقامی لوگوں نے لاش دیکھتے ہی پولیس کو مطلع کیا اور انہوں نے آکر اُسے تحویل میں لے لیا۔
پولیس ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے لاش کی شناخت عبد الغنی وگے ولد غلام حسن وگے ساکنہ سہپورہ کے طور کی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ جاں بحق شہری ایک ذہنی مریض تھا جس کی موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔