سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جمعہ کو ایک پُر اسرار دھماکے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق 28سالہ جاوید احمد ڈارولد محمد عبد اللہ ڈار ساکنہ زاسونامی شہری کے گھر کے باہر دھماکہ ہوا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
ڈار کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک کباڑی ہے اور دھماکہ اُس وقت ہوا جب وہ کباڑے کے ساتھ ہی مصروف عمل تھا۔
زخمی ڈار کو ضلع اسپتال پہنچایاگیا جہاں سے اُسے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا۔