سری نگر//شمالی کشمیر کے قصبہ قاضی گنڈ کے بدر گنڈ علاقے میں جمعہ کی صبح ٹرین نے ایک 63 سالہ شہری کو کچل دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ کے بدر گنڈ علاقے میں صبح قریب گیارہ بجے ایک شہری ٹرین کے نیچے آکر بر سر موقع ہی لقمہ اجل بن گیا۔
متوفی کی شناخت غلام نبی چوپان ولد عبدالعزیز چوپان ساکن ویسو قاضی گنڈ کے بطور ہوئی ہے جو محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کا سبکدوش ملازم تھا۔