سرینگر/جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں بدھ کو ایک مقامی لڑکی کی لاش پائی گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ لاش کسی درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ہے
یہ واقعہ ضلع اننت ناگ کے باپورہ نامی گائوں میں پیش آیا جو قاضی گنڈ کے مضافات میں واقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے لڑکی کی لاش کو ایک باغ میں لٹکتے ہوئے پایا جس کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا۔
پولیس نے قانونی لوازمات پوری کرنے کیلئے لڑکی کی لاش تحویل میں لے لی ہے۔