ڈورو//جنوبی کشمیر کے مشہور صوفی بزرگ عبدالخالق وانی المعروف خالہ صاحب سوموار کو آبائی قبرستان واقع کوری گام قاضی گنڈ میںسپردخاک کیا گیا۔اس سے قبل اُن کی نماز جنازہ ساڑھے تین بجے عیدگاہ قاضی گنڈ میں انجام دی گئی ،جس میںمذہبی ،سماجی و سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔مرحوم کے قریبی ساتھی عبدالسلام پرے نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ خالہ بب بچپن سے ہی خاموش مزاج تھے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم 1972تک قاضی گنڈ میں درزی کا کام کرتے تھے ۔اس دوران ایڈوکیٹ شیر علی بودہ نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرت ہوئے کہا کہ مرحوم ہمیشہ انسانیت کی درس دیتے تھے یہی وجہ ہے کہ اُن کے مریدوں میں غیر مسلم افراد کی تعداد بھی کافی ہے۔