سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں جمعہ کو ایک بار پھر جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی ہوگئی جبکہ معرکہ کی جگہ کے آس پاس سینکڑوں مظاہرین بھی فورسز سے متصادم ہیں۔
فورسز اور جنگجوئوں کے مابین یہ معرکہ ضلع کے درگڈ، سوگن نامی گائوں میں آج صبح اُس وقت شروع ہوا جب فورسز نے گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ جنگجوئوں اور فورسز کے ما بین گولیوں کا تبادلہ جاری ہے جبکہ سینکڑوں مظاہرین کو معرکہ کے مقام سے دور رکھنے کیلئے فورسز ٹیر گیس وغیرہ کا استعمال کررہے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق گائوں میں معرکہ آرائی کے ساتھ ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔