سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں منگل کے روز سیکورٹی فورسز کے تلاشی آپریشن کے دوران ہوئی ایک مسلح جھڑپ میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ شوپیان کے ترکہ وانگام میں جنگجوﺅں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جموں کشمیر خصوصی آپریشن گروپ (ایس او جی) نے مشترکہ طور پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اس دوران جنگجوﺅں کے ساتھ رابطہ ہوا جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا اور گولیوں کے اس تبادلے میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بھی ترکہ وانگام میں تین جنگجوﺅں کے مارے جانے کی تصدیق کی تاہم مہلوکین کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔