سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں بدھ کو فورسز آپریشن کے دوران اُس وقت جھڑپیں بھڑک اُٹھیں جب سینکڑوں مظاہرین نے فورسز آپریشن کو ناکام بنانے کیلئے اُن پر شدید سنگباری کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق فورسز نے شوپیان کے مضافات میں واقع پنجورہ نامی گائوں کو جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد محاصرے میں لیکر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو سینکڑوں نوجوانوں نے سڑکوں پر آکر اُن پر سنگباری کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق اُنہوں نے علاقے میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی ہیں۔
فورسز آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔