سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں بدھ کو دو افراد اُس وقت زخمی ہوگئے جب اُن پر گولیوں سے حملہ کیا گیا۔
یہ واقعہ ضلع کے زینہ پورہ علاقے میں پیش آیا جہاں مذکورہ دونوں افراد مقامی اسپتال کے نزدیک ادویات کی دکان چلاتے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق دونوں کی شناخت مظفر احمد اور عرفان احمد کے طور کی گئی ہے اوراُنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی۔