سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں جمعہ کی صبح فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی کے نتیجے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شوپیان کے امشی پورہ گائوں میں پیش آئی۔
انہوں نے کہا کہ فورسز نے آج صبح جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد امشی پورہ کو محاصرے میں لیکر یہاں تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
پولیس ذرائع نے مزید کہا کہ سیبوں کے ایک باغ میں موجود جنگجو نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے بعد یہاں معرکہ شروع ہوا۔
معرکہ کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ہونا ابھی باقی تھا۔
جاں بحق جنگجو کی تحویل سے اسلحہ و گولی بارود بر آمد کیا گیا ہے۔