سرینگر/فورسز نے سنیچر کوجنوبی کشمیر میں شوپیان اور ترال علاقوں کے دو گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
فورسز نے شوپیان ضلع کے ہیف شیرمال نامی گائوں کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ آپریشن گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد عمل میں لایا گیا جس میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
فورسز نے پلوامہ ضلع میں ترال علاقے کے آری پل نامی گائوں میں بھی تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس آپریشن میں بھی فوج، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکار مشترکہ طور حصہ لے رہے ہیں۔
دونوں مقامات پر آخری اطلاعات ملنے تک گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری تھا۔