سرینگر/فورسز نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں شانگس علاقے کے ایک گائوں کو محاصرے میں لیکر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ آپریشن شیخپورہ نامی گائوں میں شروع کیا گیا جہاں گھر گھر تلاشیاں جاری ہیں۔
حکام نے کہا کہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد آپریشن شروع کیا گیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔