سرینگر/اُتر پردیش میںدیوبند کے سہارنپور ضلع میں جمعہ کو جنوبی کشمیر کے دو شہریوں کو جیش محمد نامی عسکری گروہ سے وابستگی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق یو پی کے ڈائریکٹر جنرل پولیس او پی سنگھ نے دعویٰ کیا کہ دونوں طالب علم بنتے گھوم رہے تھے لیکن اصل میں وہ جیش کیلئے بھرتی کا کام کررہے تھے۔
گرفتار شدگان کی شناخت شہنواز احمد تیلی ساکنہ کولگام اور عاقب احمد ملک ساکنہ پلوامہ کے طور ہوئی ہے جنہیں جمعرات کو گرفتار کیا گیا۔
سنگھ کے مطابق گرفتار شدگان سے پستول وغیرہ بر آمد کئے گئے ہیں۔
سنگھ نے مزید کہا کہ بیس اور پچیس سالہ شہنواز اور عاقب دیوبند میں مقیم تھے اور وہ کسی ادارے میں داخلہ لئے بغیر ہی طالب علم بن کر گھوم رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کے بارے میں خصوصی اطلاعات موصول ہوئی تھیں اور اُن کی پوچھ تاچھ جاری ہے۔