سرینگر//پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ اُنہوں نے جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ایک نوجوان کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے کچھ گولہ بارود بر آمد کرلیا ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ارشاد احمد ریشی نامی اس نوجوان کو پولیس نے ترال پائین میں گرفتار کیا۔
گرفتار شدہ نوجوان کی تحویل سے 8ڈیٹو نیٹر اور ایک والکی ٹالکی بر آمد کی گئی ہے۔
اس ضمن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔