ترال//جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میںپیر کو فورسز نے ایک بارودی سرنگ کاپتہ لگا کراسے ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ ترال کے سیمو علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس اور فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران بارودی سرنگ برآمد کرنے کے بعد بم ناکارہ بنانے والے ماہرین کو کیا ہے۔
بعد ازاں مذکورہ ماہرین نے بارودی سرنگ کو ماکارہ بنایا ۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے جنوبی کشمیر کے پنجگا م علاقے میں بھی ایک بارودی سرنگ کوناکارہ بنایا گیا تھا۔