سرینگر/جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں سنیچر کو خراب موسمی حالات کے بیچ بادل پھٹنے کے نتیجے میں کم و بیش ایک سو بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئیں۔
یہ واقعہ ترال کے پہاڑی علاقہ بیاری آنگن میں پیش آیا جس کے نتیجے میں شیپ اینڈ انمل ہسبنڈری محکمہ کے ذرائع کے مطابق کم و بیش ایک سو بھیڑ بکریاں اور دیگر مویشی لقمہ اجل بن گئے۔
تاہم مذکورہ ذرائع نے کہا کہ اس حادثے میں کسی انسان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
حکام کے مطابق ایک ٹیم جائے مقام پر حالات کا جائزہ لے رہی ہے۔اس کے علاوہ دوسری ٹیم بھی وہاں روانہ ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر اور دیگر ماہرین بھی شامل ہیں۔