سری نگر//سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پیر کے روز دوسری بار دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا۔ یہ مواد سائمو ترال میں بر آمد کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل آج صبح فورسز نے پنجگام علاقے میں بھی ایک آئی ای ڈی بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آئی ای ڈی بر آمد ہوتے ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے اس کو ناکارہ بنایا۔