سرینگر/جنوبی کشمیر کے بجبہارہ میں جمعہ کو پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے قریبی رشتہ دار، سجاد مفتی کی محافظت پر مامور پرسنل سیکورٹی آفیسر (پی ایس او) کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق فاروق احمد نامی پی ایس او، پر بابا محلہ بجبہارہ کی مقامی مسجد کے باہر گولیاں چلائی گئیں جہاں سجاد مفتی نماز کی غرض سے گیا ہوا تھا۔
حکام کے مطابق فاروق، ساکنہ درپورہ کھرم نامی پی ایس او کو زخمی حالت میں سب ضلع اسپتال بجبہارہ لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملہ آئور ہلاک شدہ پی ایس او کی بندوق لیکر فرار ہوگئے۔