سرینگر//جموں کشمیر پولیس نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے جنوبی کشمیر میں اونتی پورہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجوﺅں کی دو کمین گاہوں کا پتہ لگاکر اُنہیں تباہ کیا۔
پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اور فوج نے گذشتہ رات بدرو اور بارسو کے جنگلی علاقے میں مشترکہ تلاشی آپریشن انجام دیا۔یہ آپریشن علاقے میں لشکر جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کئے گئے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ آپریشنوں کے دوران آج علی الصبح لشکر کمین گاہوں کا پتہ لگاکر ان کو تباہ کیا گیا۔مذکورہ کمین گاہوں سے قابل اعتراض چیزیں اور دھماکہ خیز مواد کے علاوہ اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا۔برآمد کی گئی چیزوں میں 1918گولیاں،2گرینیڈ،یو بی جی ایل تھرور،4یو بی جی ایل گرینیڈ،جیلی ٹن ،پائب بم، کوڈ شیٹ شامل ہیں۔
اس سلسلے میں زیر نمبر106ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔